Ultimate magazine theme for WordPress.

کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں،یوسف بلوچ

ہمارے صوبے میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،چیئرمین بلوچستان بورڈ 

1 688

کوئٹہ(منور شاہوانی)گراس روٹ لیول کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کا نظام بہتر ہو سکتا ہے،ہمارے صوبے میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کھلاڑیوں کی بھر پور تربیت اور رہنمائی کی جائے تو کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ یوسف بلوچ نے آل بلوچستان سپورٹس بورڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں سے خطاب میں کہا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آیکٹیوٹیز محکمہ کھیل محمد آصف لانگو بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی توجہ دیں،تاکہ ایک صحت مند معاشرہ جنم لے سکے۔

- Advertisement -

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کو یقینی بنایا جائے بلوچستان میں اس وقت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے،گراس روٹ لیول پر اگر کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے تو بہت سے ہونہار کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ہمیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اس کیلئے محکمہ کھیل اور کھیلوں کی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،محکمہ کھیل کی تعاون سے کوئٹہ میں آل بلوچستان سپورٹس بورڈ باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئندہ بات ہے جس سے کھلاڑیوں کو تو فائدہ پہنچ رہا ہے ساتھ میں کھیلوں کے مقابلوں سے شہریوں کو بھء تفریحی کے موقع مل رہے ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آیکٹیوٹیز محکمہ کھیل محمد آصف لانگو نے کہا کہ محکمہ کھیل صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلیے تمام تر و سائل بروئے کار لا رہی ہے اور بہت جلد صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا. ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے تا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کیا جاسکے اور بہتر معاشرہ تشکیل دیا جا سکے،کھیلوں سے وابسطہ افراد کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرتے آرہے ہیں جو کہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا آخر میں چیئرمین بورڈ یوسف بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آیکٹیوٹیز محکمہ محمد آصف لانگو نے کھلاڑی اور آفیشل میں سونیئیر اور شیلڈ تقسیم کئے چیئرمین بورڈ نے آرگنائزرز کیلئے 20 ہزار کیش انعام کا اعلان کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.