MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مصطفی جان رحمت“ پاوری گرل دنانیر مبین کی آواز میں لوگوں کو بھا گیا”

1 672

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دنانیر مبین نے انسٹاگرام پر کلام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم کو بھی پوسٹ میں مینشن کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ لیلۃ القدر کی مقدس رات میں عاجزانہ کلام پڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اگر اس دوران ان سے کوئی غلطی ہوجائے تو اسے معاف کردیا جائے۔
انسٹاگرام پر حال ہی میں نامور گلوکار عاطف اسلام کی جانب سے جاری کیے گئے کلام ‘مصطفیٰ جان رحمت’ کو اپنی آواز میں گانے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جسے کافی سراہا جا رہا ہے۔
دنانیر مبین نے عاطف اسلم کے جس کلام ‘مصطفیٰ جان رحمت’ کو گایا، اسے گلوکار نے حال ہی میں جاری کیا تھا۔

دنانیر کی جانب سے عاجزانہ کلام کو شیئر کیے جانے کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت سمیت دیگر شخصیات نے بھی ان کی تعریف کی جب کہ مداحوں نے بھی ان کی آواز کی تعریف کی۔

محض ایک دن میں دنانیر کی کلام کی ویڈیو کو 5 لاکھ کے قریب بار دیکھا گیا جب کہ ان کی پر درجنوں افراد نے تعریفی کمنٹس کیے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.