Ultimate magazine theme for WordPress.

بھارت میں کورونا سے ہلاک مریضوں کی لاشیں گنگا میں بہا دی گئیں

1 327

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں کئی لاشیں دریائے گنگا کے کنارے بہتی ہوئی پائی گئیں جبکہ یہ لاشیں اترپردیش سے بہتی ہوئی بہار کے سرحدی علاقے بکسر میں دریائے گنگا کے کنارے تک پہنچیں۔

- Advertisement -

 بھارت میں کورونا کی صورت حال ہر گزرتے دن کے ساتھ بھیانک ہوتی جارہی ہے اور اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ آخری رسومات کیلئے جگہ نہیں مل پارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاشیں 5 سے 7 دن پرانی ہیں اور ان کی تعداد سو تک بھی ہوسکتی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ درجنوں لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھیں اور وہ گل سڑ چکی تھیں۔

بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ ممکنہ طور پر 30 سے 40 ان مریضوں کی لاشیں ہیں جن کے لواحقین کو ان کی آخری رسومات اداکرنے کیلئے جگہ بھی نہیں ملی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.