MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آڈیو لیکس میں ملوث انٹیلی جنس ایجنسی کا پتہ لگانے عدالت جائیں گے

0 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آڈیولیکس کو قومی سلامتی پر سنگین حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیکس میں ملوث انٹیلی جنس ایجنسی کا پتہ لگانے عدالت جائیں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آڈیولیکس قومی سلامتی پر ایک سنگین حملہ ہیں کیونکہ ان سے وزیراعظم آفس اور وزیراعظم ہائوس کے پورے حفاظتی نظام پر سوالات اٹھتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کہ بطور وزیراعظم میری رہائشگاہ کی محفوظ لائن بھی Buggedتھی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ان آڈیوز کی پڑتال کیلئے عدالت سیرجوع کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ایک جے آئی ٹی کے ذریعیسراغ لگایا جاسکے کہ کون سی انٹیلی جنس ایجنسی Bugging (فون ٹیپ) کی ذمہ دار ہے اور کون یہ آڈیوز جاری کررہا ہے جن میں سے بہت سی ایڈٹ شدہ(ترمیم شدہ)ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تحقیق نہایت اہم ہے کیونکہ قومی سلامتی سے جڑے حساس موضوعات پر گفتگو کو غیرقانونی طور پر ریکارڈ اور پھر ہیک کیاگیا،نتیجتاً پاکستان کی قومی سلامتی کے حوالے سے معلومات پوری دنیاکیسامنے آشکار ہوکر رہ گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.