صوبے میں ایک مرتبہ پھر امن امان کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے، یونس عزیز زہری
کوئٹہ(مسائل نیوز) جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے حب میں بم دھماکے میں صحافی شاہد زہری کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ایک مرتبہ پھر امن امان کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے شہریوں کے ساتھ ساتھ اب صوبے میں صحافی بھی غیر محفوظ ہوچکے ہیں