Ultimate magazine theme for WordPress.

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کیساتھ کھل گئے

2 311

اسلام آباد (مسائل نیوز)کورونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے آج سے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ ماہ سولہ ستمبر سے تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا اور روزانہ کی بنیاد پر این سی او سی میں بیماری کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلوں کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں آج سے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے، 12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلئے ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

- Advertisement -

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا کیسز کم ہونے پر تمام تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 6 دن مکمل حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں کمی کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بھی آج سے سو فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں بھی بارہ سال کے بچوں سمیت تمام اسٹاف کی ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیاہے۔

اس کے علاوہ پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے تعلیمی اداروں میں بھی آج سے معمول کے مطابق پوری حاضری کے ساتھ کلاسز کا اغاز کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.