Ultimate magazine theme for WordPress.

ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ

0 177

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا

- Advertisement -

شہریوں نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ساتھ مارگلہ ایونیو کی تعمیر کو چیلنج کیا مارگلہ ایونیو کی تعمیر پہلے شروع کی ماحولیاتی منظوری کی درخواست بعد میں کی گئی، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ماحولیاتی منظوری نہ ہوئی تو مارگلہ ایونیو منصوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟ وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ مارگلہ ایونیو پیکج ون 2012 سے جاری، 50 فیصد کام مکمل ہوچکا، وائلڈ لائف بورڈ نے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے محافظ ہم ہیں ،ہمیں کسی نے نہیں پوچھا، سی ڈی اے حکام نے عدالت میں کہا کہ مارگلہ ایونیو پیکج ون پر کوئی گھر ہے نہ ہی کوئی درخت،

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماحول پر کوئی بھی درخواست دے سکتا ہے،صرف درخت ماحول نہیں،جنگلی حیات کا تحفظ، آلودگی، ہر چیز ماحول کے جائزے میں آتی ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.