اسلام آباد (مسائل نیوز) جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کے معاملے پر پاکستان نے یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے گور نر پنجاب چوہدری سرور کو دورہ یورپ کی دعوت دی ، جس کے بعد گور نر پنجاب چوہدری سرور نائب صدر ڈاکٹر فابیو کی دعوت پر 10 روزہ دورے پر یورپ روانہ ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ گور نر پنجاب چوہدری سرور 13 اکتوبر کو یورپی پار لیمنٹ کا دورہ کریں گے ، گور نر پنجاب مسئلہ کشمیر ، فلسطین اور امن کے خلاف بھارتی سازشوں سے آگاہ کریں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پلس سٹیٹس کی وجہ سے 24ارب ڈالرز کا فائدہ ہوچکا ہے ، پاکستان دشمنوں قوتوں کے عزائم کو ناکا م بنایا جائے گا ، جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کا معاملہ حل ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، جائزہ اجلاس میں انفرادی طور پر پاکستان سے متعلق بات نہیں ہوئی، پاکستان کے چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور ماحولیات کا تحفظ بہترین کام تسلیم کیے گئے، پاکستان کی کاروباری مارکیٹ اور سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر ہے ، یورپی یونین کمیشن کے موجودہ جائزے میں انفرادی طور پر پاکستان سے متعلق بات نہیں ہوئی،بلکہ تمام رکن ممالک کا جائزہ لیا گیا ہے،اور ان تمام کو ریلیف دیا گیا ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ یورپی یونین اس ریویو میں پاکستان کی جی ایس پی پلس معطل کرسکتا ہے، لیکن یورپی یونین نے پاکستان کو فی الحال ڈسکشن میں رکھا ہوا ہے، یورپی یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن میں مشاورت جاری ہے، کمیشن کی گفتگو سے لگتا ہے کہ وہ پاکستان سے متعلق بہت مثبت ہیں، ان کے نزدیک لیبر لاز اور ماحولیات میں پاکستان نے بہتر کام کیا ہے، یہ پاکستان کی سرمایہ کاری اور کاروباری مارکیٹ کیلئے بڑی خبر ہے۔
ریویو اجلاس میں جی ایس پی کی نئی شرائط پر بات ہوئی ہے، نئی شرائط میں 6 نئے کنونشنز شامل کیے گئے ہیں، نئے کنونشن میں معذوروں کے حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ، اور ماحولیات کا تحفظ شامل ہے۔ پاکستان کا 2017 سے جوجی ایس پی پلس کا درجہ نیچے جانا شروع ہوا تھا اب پھر اس کو تقویت مل گئی ہے، مزید بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کے نمائندوں کے نزدیک ان کوپاکستان کی معاشی صورتحال اور عوامی مشکلات کے پیش نظر تجویز دی گئی ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس درجہ اور تجارتی مراعات کو برقرار رکھا جائے ، اس سے قبل پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کیلئے کافی کام کیا جارہا تھا۔
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] آباد(مسائل نیوز)یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار یورو کی […]