ٹی ٹوٹنی ورلڈ کپ۔۔کراچی کا کرکٹر افریقی ملک کی کوالیفائنگ ٹیم کا کپتان بن گیا
کراچی(مسائل نیوز) پاکستان کے نوجوان کرکٹر معظم علی بیگ نے اپنے ملک کو بڑا اعزاز دلوادیا، کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹر معظم علی بیگ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ میں افریقی ملک مالاوی کے کپتان بن گئے۔
معظم علی بیگ کو افریقا سب ریجنل کوالیفائرز گروپ اے میچز کے لیے مالاوی کی 14 رکنی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچز روانڈا کے شہر کیگالی میں 14 اکتوبر سے کھیلے جائیں گے جس کے لیے بائیو سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔