متعدد کم سن بچیوں کو اغواء کرکے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
مکوآنہ (مسائل نیوز) فیصل آباد پولیس نے کم سن بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم موٹرسائیکل پربچیوں کواغواکرکے لے جاتا تھا ، پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مدینہ ٹان پولیس نے بچیاں اغواکرنے والا ملزم حراست میں لے لیا ، ملزم مختلف علاقوں سے اغواکے بعد کمسن بچیوں سے زیادتی کرتا تھا ، ملزم نے فتح آباد، رضا آباد، منصورآباد، پیپلزکالونی، جڑانوالا روڈسے بچیاں اغوا کیں ، سی سی ٹی وی فوٹیجز ملنے کے باوجود ملزم ایک سال سے چیلنج بنا ہوا تھا ، ملزم موٹرسائیکل پربچیوں کواغوا کرکے لے جاتا تھا اور زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔