کھیلوں کےپروگرامز کی کوریج سے ہی لوگوں میں کھیل سے متعلق مثبت تصویر پیش ہوگا،منان آغا، عبداللہ رند و دیگر
کوئٹہ(منور شاہوانی)صحافی معاشرے کی مثبت تصویر پیش کرنے میں اپنا بھرپور کرداردا کررہے ہیں کھیلوں کےپروگرامز کی کوریج سے ہی لوگوں میں کھیل سے متعلق مثبت تصویر پیش ہوگا صحافت ریاست کا چوتھاستون ہےجو معاشرے کی بہتری میں اہم کرداراداکرسکتاہے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی پہلا وزیر اعلی بلوچستان تیسرا میل فی میل کک باکسنگ چیمپئن شپ 2021کےانعقاد کا امقصد نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں اس سلسلے میں بلوچستان کے صحافیوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان مثبت سرگرمیوں کی تشہیر کرے تاکہ نوجوان منشیات ودیگر منفی سرگرمیوں کی بجائے کھیلوں کی طرف راغب ہوں ان خیالات کا اظہار بلوچستان کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ،مینجر سید منان آغا،سابقہ باکسر عبداللہ رند پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری و دیگر نے صحافیوں اور سوشل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کیا،
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد سے پورے ملک میں بلوچستان کا ایک پرامن امیج جائے گا،کھیلوں کے میدان آباد رکھنے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اہم کردار ادا کرتے ہیں امید ہے کہ اس ایونٹ میں بھی میڈیا اپنا کردار ادا کرکے ایونٹ کو کامیاب بنائے گا کسی بھی بڑے ایونٹ کی کامیابی میں میڈیا کا اہم کردار ہوتا ہے ،اس موقع پر صحافیوں اور سوشل میڈیا کے نمائندوں نے بلوچستان کک باکسنگ ایسوسی ایشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائے،اس موقع پر صدر کک باکسنگ ایسوسی ایشن سمیع اللہ کاکڑ نے صحافیوں اور سوشل میڈیا ورکرز کے وفد کاشکریہ ادا کیا