MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

واٹس ایپ میں انتہائی اہم اور کارآمد فیچر متعارف

1 156

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واٹس ایپ میں انتہائی اہم اور کارآمد فیچر متعارف

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔

مگر صارفین ایک فون میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں ایک ڈیوائس کے لیے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں۔

عمران خان کو جیل میں ملنےوالی سہولیات کی تفصیلات جاری

ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانا پڑتی ہے جو آسان کام نہیں۔

کی رپورٹ کے مطابق ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

- Advertisement -

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے خوشخبری

اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹس کو ایڈ کر سکیں گے۔

یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔

عمران خان کی گرفتاری، حریم شاہ نے بڑی دھمکی دیدی

اسی لیے یہ بہت اہم فیچر اور اس سے صارفین کو کافی مدد مل سکے گی۔

چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] واٹس ایپ میں انتہائی اہم اور کارآمد فیچر متعارف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.