MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گاڑی کے شیشوں پر ان سیاہ نقطوں کی موجودگی کی وجہ کیا ہے؟

3 191

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گاڑی کے شیشوں پر ان سیاہ نقطوں کی موجودگی کی وجہ کیا ہے؟

کیا آپ نے گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ونڈ شیلڈ اور دیگر شیشوں کے کناروں پر چھوٹے سیاہ نقطوں یا بلیک ڈاٹ کو دیکھ کر کبھی سوچا کہ آخر ان کا مقصد کیا ہے؟

گاڑیوں کے شیشوں پر ننھے سیاہ نقطوں کا یہ پیٹرن دیکھنے میں اچھا لگتا ہے مگر یہ صرف سجاوٹ کے لیے نہیں۔

درحقیقت ان کی موجودگی کی ایک دلچسپ وجہ ہے۔

عمران خان کو جیل میں ملنےوالی سہولیات کی تفصیلات جاری

ویسے یہ جان لیں کہ 1950 اور 60 کی دہائی سے گاڑیوں کے شیشوں میں یہ بلیک ڈاٹس موجود ہیں۔

اس زمانے میں گاڑیوں کے شیشوں کو اپنی جگہ پر برقرار رکھنے کے لیے گوند یا گلیو جیسے لیس دار مواد کو استعمال کیا جاتا تھا۔

عوام کیلئےبری خبر گھی مہنگا ہو گیا

- Advertisement -

یہ مواد اپنا کام تو بہت اچھے انداز سے کرتا تھا مگر وہ دیکھنے میں بہت برا لگتا تھا۔

اس کے نتیجے میں کمپنیوں کی جانب سے بلیک rim شیشوں کے کناروں پر لگانے کا سلسلہ شروع ہوا جن کو frits کہا جاتا تھا۔

موٹرسائیکل سواروں کیلئے اچھی خبر ، بڑی پابندی ختم ، نوٹیفکیشن جاری

نظروں کو خوبصورت نظر آنے کے ساتھ ساتھ یہ نقطے ایک اور اہم کام بھی کرتے ہیں۔

یہ بلیک ڈاٹس شیشوں کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کا بھی کام کرتے ہیں۔

کیا اے سی کے بغیر گاڑی چلانے سے پیٹرول کی بچت ہوتی ہے؟

گاڑی کے شیشے اور ونڈ شیلڈ سورج کی روشی میں گرم ہو جاتے ہیں، خاص طور پر بلیک پینٹ گلاس زیادہ تیزی سے گرم ہوتا ہے۔

یہ بلیک ڈاٹس حرارت کو زیادہ بہتر انداز سے تقسیم کر دیتے ہیں جس سے ونڈ شیلڈ اور شیشوں کو گرم ہونے سے نقصان نہیں پہنچتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] گاڑی کے شیشوں پر ان سیاہ نقطوں کی موجودگی کی وجہ کیا ہے؟ […]

  2. […] گاڑی کے شیشوں پر ان سیاہ نقطوں کی موجودگی کی وجہ کیا ہے؟ […]

  3. […] گاڑی کے شیشوں پر ان سیاہ نقطوں کی موجودگی کی وجہ کیا ہے؟ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.