Masael Quetta

خطے کو امن وآشتی کا گہوارہ بنانے کے لئے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اشد ضروری ہے،عبدالقادر بلوچ

0 117

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران(مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے عالمی یوم اقلیت کے دن کے مناسبت سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خطے کو امن وآشتی کا گہوارہ بنانے کے لئے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اشد ضروری ہے. پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی،ثقافتی وسیاسی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے تاکہ اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دے تا کہ انہیں صوبے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع ملیں. انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تمام مذاہبِ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مکمل ہم آہنگی و بھائی چارے کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں آئین بھی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق، مزہبی آزادی اور اظہار رائے کا پورا حق دیتا ہے. بیان کے آخر میں انھوں نے کہا ہے کہ عالمی یوم اقلیت کا دن دنیا بھر میں منانے کا بنیادی مقصد اقلیتوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگہی دینا اور حکومتوں کو یہ باور کرانا ہے وہ اقلیتوں کو بلا رنگ ونسل و بلا امتیاز ان کے حقوق کا تحفظ کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.