MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قبائلی تنازعات کا خاتمہ کرنے کے لیے جو قربانی دینا پڑادینگے،صادق سنجرانی

0 633

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قبائلی تنازعات کا خاتمہ کرنے کے لیے جو قربانی دینا پڑادینگے،صادق سنجرانی

چاغی(مسائل نیوز ڈیسک )چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی دالبندین کے علاقے چارسر میں قبائلی عمائدین کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پرجب مجھے موقع ملتا ہے بلوچستان عوام کی بہتری کے لئے آواز اٹھاتا ہوں وزیر اعظم عمران خان اور اسکی پوری ٹیم بلوچستان کی تعمیر وترقی کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں میں نے عمران خان کو چاغی دورہ کی دعوت دی ہے اس نے کہا میں بلوچستان کا ہر ڈسڑکٹ کا دورہ کرنا چاہتا ہوں اور ضرور چاغی کا دورہ کرونگا عمران خان نے چاغی ضلع کے دو کے لیئے میگا پروجیکٹ زیارت بلانوش اور ماشکیل سڑک کے لیئے بیس ارب روپے منظور کیئے یہ دونوں سڑک مکمل ہوجانے کے بعد سینکڑوں لوگوں کے لیئے روزگار کے مواقعے پیدا ہوجائے گا

- Advertisement -

چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے قبائلی عمائدین کے تقریب میں زور دیتے ہوئے کہا چاغی سمیت بلوچستان بھر میں قبائلی تنازعات کا خاتمہ ناگزیر ہے ہم سب کو ملکر اپنے درمیان قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چایئے تاکہ ہم ایک چھت کے تلے بھائیوں کے طرح رہئے قبائلی تنازعات کا خاتمہ کرنے کے لیے جو قربانی دینا پڑا ہم دینے کے لیے تیار ہے تاکہ ہمارا ضلع اور صوبہ پر امن اور خوشحال رہے ضلع بھر کے عمائدین تمام قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ ضلع کی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہ ہوں چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے دالبندین کے علاقے چارسر اور گردنواع کے دیہاتی علاقوں کے لیے صحت، بجلی، ایجوکیشن ودیگر اسکیمات کے لیے پچاس کروڑ روپے کا اعلان کردیا

چارسر میں گرڈ اسٹیشن بھی تعمیر کیا جائے گا دس دن کے اندر اسکا سروے شروع ہوجائے گا نوشکی ضلع 30 کروڑ، خاران 20 کروڑ واشک ضلع کے لیئے بھی مزید بیس کروڑ کا اعلان کرتا ہوں انکا مزید کہنا تھا رخشان ڈویژن میرا گھر ہے میں تمام اضلاع میں یکساں ترقی دیکھنا چاہتا ہوں ضلع چاغی میں جو میگا پروجیکٹ میں نے منظور کردیا ہے اس سے ترقی کا انقلاب آئے گا چاغی چارسر تقریب سے قبائلی رہنماوں ،رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی، سابق مشیر وزیراعلی بلوچستان اعجاز خان سنجرانی، سردار چنگیز خان ساسولی ،سردار نجیب سنجرانی ودیگر نے بھی خطاب چارسر میں قبائلی رہنما سردار چنگیز خان ساسولی کی جانب سے چیئرمین سینٹ ودیگر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.