Ultimate magazine theme for WordPress.

ملک و قوم کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار رہا ہے،گورنر بلوچستان

0 287

ملک و قوم کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار رہا ہے،گورنر بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ(مسائل نیوز ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ خطے کو امن وآشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اشد ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور اظہار رائے کا پورا حق دینے کا ضامن ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے گورنر ہاو ¿س کوئٹہ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیک کاٹتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار رہا ہے اور تمام اقلیتیں آئندہ بھی ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. آخر میں سردار جسبیر سنگھ نے گورنر بلوچستان کا صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور نیک تمناو ¿ں کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.