Masael Quetta

ہر روز ایک ایک کرکے پرانے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

1 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک )وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہر روز ایک ایک کرکے پرانے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں بلوچستان کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں ہر دن صوبائی دارالحکومت کو ایک بہتر شہر بنانے کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ ہر روز ایک ایک کر کے پرانے کام مکمل ہو رہے ہیں اور جاری ہے اور بلوچستان میں نئے پروجیکٹ شروع کیے جا رہے ہیں۔ یہ دورے ظاہر کرتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں بلوچستان کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمود میموریل ہسپتال ، کچلاک بائی پاس ، بلیلی ، نواں کلی اور ہنہ اوڑک روڈ اور نیا کوئٹہ ویو پوائنٹ ہر دن صوبائی دارالحکومت کو ایک بہتر شہر بنانے کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں انشااللہ یہ منصوبے مکمل ہوتے ہی کوئٹہ کے لوگوں کو آسان زندگی دیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.