اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ ماں کا دودھ ذہنی اور جسمانی نشو و نما کے لیے ضروری ہے ،ڈبے والہ دودھ کسی بھی صورت ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں ، پاکستان میں بریسٹ فیڈنگ کی شرح بہت کم ہے جو باعث تشویش ہے،بچوں کی نشو و نما اور مستقبل کے لیے ڈبے اور فارمولا دودھ کی بجائے بریسٹ فیڈنگ کو ترجیح دیں ۔
وزارت قومی صحت نے قومی ادارہ صحت چک شہزاد میں بریسٹ فیڈنگ کی آگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیا ۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے واک میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ نوزائیدہ بچوں
- Advertisement -
کی نشو و نما کے لیے ماں کا دودھ بہترین ہے ، پہلے چھ ماہ تک ماں کا دودھ نوزائیدہ کو نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ھے بلکہ بچے کی نشوو نما کے لیے بھی اہم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بریسٹ فیڈنگ بچوں کے ساتھ ساتھ ماؤں کی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہے ،ماں کا دودھ ذہنی اور جسمانی نشو و نما کے لیے ضروری ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ فارمولا دودھ یعنی ڈبے
والہ دودھ کسی بھی صورت ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ پاکستان میں بریسٹ فیڈنگ کی شرح بہت کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کی نشو و نما اور مستقبل کے لیے ڈبے اور فارمولا دودھ کی بجائے بریسٹ فیڈنگ کو ترجیح دیں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ وزارت صحت نے صوبائی وزارتوں اور ڈویلپمنٹ پارٹنر کے ساتھ مل کر بریسٹ فیڈنگ سے متعلق اصول طے کر رکھے ہیں
[…] کے علاج کیلئے شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔ […]