اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جولائی میں 2 ارب ڈالر سے زیادہ ترسیلات زر آئیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جولائی میں 2 ارب ڈالر سے زیادہ ترسیلات زر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے روشن ڈیجیٹل اسکیم کا آغاز کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اوور سیز
پاکستانیوں کی شکایات سننے کیلئے ’ایف ایم پورٹل‘ بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس پورٹل پر وہ اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں،پورٹل سے لوگوں کی مشکلات کا اندازہ ہوگا،اور انہیں حل کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ ایف ایم پورٹل میں بیرون ملک پاکستانی اپنی شکایات کے اندراج اور ازالے کیلئے کئے گئے اقدامات کو اس ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے خود ملاحظہ اور اپنی تجاویز بھی ارسال کر سکیں گے۔پورٹل کو ابتدائی طور پر وزارتِ خارجہ اور جدہ، دبئی، بارسلونا،لندن اور نیویارک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کیساتھ منسلک کیا جائیگا۔