MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیازی نے کرپشن کیلئے گوگی ازم کا فلسفہ متعارف کروایا، حافظ حمد اللہ

2 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے عمران خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت، خدمت اور قربانیوں کی سوسالہ تاریخ رکھتی ہے۔ توشہ خانہ چور تنقید کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں۔ عمران نیازی جلسوں میں اپنی کارکردگی بتائیں یا ریحام خان، عائشہ گلالئی اور علیم خان کے الزامات کا جواب دیں ۔ جے یوآئی وزارتوں کو اصلاح اور عوامی خدمت کیلئے قبول کرچکی ہے جبکہ نیازی نے کرپشن کے لیے” گوگی ازم” کا فلسفہ متعارف کروایا ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان کی چیخیں بتارہی ہیں کہ اقتدار کے نشے کا زخم کتنا گہرا ہے۔ محکمہ مواصلات میں زیادہ پیسوں کا ذکر کرکے عمران خان دل کا ارمان زبان پر لے آیا ۔حواس باختگی سے دوقدم آگے بالے پن کا شکار نیازی کل تک جن اداروں کی تعریفیں کرتا تھا آج ان کو گالیاں دے رہا ہے ۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) عائشہ گلالئی نے عمران خان کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا- […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.