اقتدار میں رہوں یا نہ رہوں ، شریف خاندان کو این آر او نہیں ملے گا، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اقتدار میں رہیں یا نہ رہیں، شریف خاندان کو این آر او نہیں ملے گا۔ ٹیلیفون پر عوام کیساتھ سوال و جواب کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ مریم نوازکے نام پرلندن میں 4 بڑے بڑے محل ہیں، نوازشریف کے بیٹے اربوں روپے کے گھر میں رہتے ہیں لیکن نہیں بتاتے کہ پیسہ کہاں سے آیا؟
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف جھوٹ بول کر باہر چلے گئے ان کے بیٹے باہر ہیں، اگرنوازشریف نے چوری نہیں کی توعدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف جھوٹ بول کر باہر چلے گئے ان کے بیٹے باہر ہیں، اگرنوازشریف نے چوری نہیں کی توعدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے ہیں۔