وزیرستان،مقامی علما کا چاند دیکھنے کا دعویٰ، کل عیدالفطر منانے کا اعلان
شمالی وزیرستان( مسائل نیوز) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کل عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
یہ اعلان رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کیا گیا ہے۔
شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل میں 20 افراد نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے مطابق وزیرستان میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔ انہوں نے ان افراد کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی ہے جنہوں نے چاند دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظرنہیں آیا ہے جس کی وجہ سے عید الفطر جمعرات 13 مئی کو منائی جائے گی۔