Masael Quetta

شہباز شریف کانواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ

0 618

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ تینوں قائدین نے حکومت کوگھر بھیجنے کے لئے اہم نکات پر تفصیلی مشاورت کی ۔عید الفطر کے فوری بعد حکومت مخالف تحریک آگے بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف فیصلہ کن رائونڈ کے لئے مولانا فضل الرحمن عید الفطر کے بعد تمام پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے

- Advertisement -

قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف حکومت مخالف تحریک میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔تینوں رہنمائوں نے ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کو روکے جانے کے خلاف عدالت جانے پر اتفاق کیا ۔ عید الفطر کے بعد پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی اور پیپلزپارٹی کو دعوت دینے پر گفتگوہوئی ،تینوں رہنمائوںنے اس بات پر اتفاق کیاکہ معاملات طے پانے کی صورت میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں دعوت دی جائے گی۔عید کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی جلاس کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔شہباز شریف نے پی ڈی ایم ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرنے کا مشورہ دیا ،حکومت مخالف تحریک میں مسئلہ کشمیر اہم جزو ہو گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.