اگر ہم تمام کاروبار بند کردیں تو کرونا سے پہلے بلوچستان کے عوام غربت سے مر جائیں گے،ساجد ترین
کوئٹہ ( مسائل نیوز) ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ہم سارے کاروبار بند کردیں تو بلوچستان کے لوگ بھوک اور غربت سے مرجائیں گے اس سے پہلے کہ ان کی ہلاکت کرونا سے ہوں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی شک نہیں کہ کورونا کے دوران ہر ایک کو اپنا خیال رکھنا ہوگا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حکومت تمام کاروبار بند کردیں جو لوگوں کی روزی روٹی کو چھین لے
ساجد ترین کا مزید کہنا تھا کہ ہر چیز کو بند کرنا حل نہیں ، حکومت کو بہتر منصوبے لانا ہوں گے جو لوگوں کی جان ومال کے تحفظ میں مدد فراہم کرسکیں۔
عوام اپنی جانوں کے بجائے اپنے کاروبار کو کھونے میں زیادہ خوفزدہ ہیں ، جس کی وجہ سے کوئی بھی ان پابندیوں کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور خاص طور پر بلوچستان جیسے صوبے میں جہاں غربت بہت زیادہ ہے اور آمدنی کے ذرائع کم ہیں ، ایسی صورتحال میں حکومت کو لازمی طور پر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو کورونا کی روک تھام کو یقینی بنائیں اور لوگوں کے کاروبار کو بھی تحفظ فراہم کریں
ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت سنجیدہ اقدامات کرے گی اور کاروباری برادری کے مسائل کو بات چیت سے حل کرے گی