MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبائی حکومت ڈیڑھ سالوں میں ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے،نور محمد دمڑ

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نور محمد دمڑ نے صوبائی حکومت کے ترجیحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اپنی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ڈیڑھ سالوں میں ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے ۔ا±نہوں نے واضح کیا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ان منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر کے ذمہ دار حکام کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور صرف ا±ن کے تبادلوں پر اکتفا نہیں کیا جائے گا۔ وزیرمنصوبہ بندی نور محمد دمڑ نے ان منصوبوں پر عملی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ماہانہ کی بنیادوں پر جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریز خود جائزہ اجلاس میں شریک ہو کر ا±نہیں پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔ ا±نہوںنے محکمہ منصوبہ بندی کو ان اہم منصوبوں کی پیشرفت پرنگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریز بھی اپنے متعلقہ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے کم ازکم دو ہفتوں میں ایک دفعہ جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔ وہ پیر کے روز صوبائی حکومت کے ترجیحی منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے متعلقہ حکام سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ان منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال کیلئے بجٹ سازی کے دوران مجموعی طور پر 216 ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے 94 منصوبے مختلف اضلاع کے شامل ہیں، ان منصوبوں میں سے دو منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ منصوبوں پر پیشرفت مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق جاری ہے۔مزید بتایا گیا کہ ان منصوبوں کی نگرانی کیلئے آن لائن ٹریکنگ کا سسٹم بھی تیار کرلیا گیا ہے۔  وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے کہاکہ حکومت کے پاس وقت کم ہے اور کام زیادہ، اسلئے تمام محکموں کو کام کے روایتی انداز سے ہٹ کرکام کرنا ہو گا تاہم ان تمام منصوبوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں صوبائی حکومت کے مروجہ قواعد وضوابط پر عمل درآمد اور ان منصوبوں پر کام کے معیار کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ا±نہوں نے محکموں کے افسران کو اپنی سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تمام محکموں کو خدمات کی فراہمی میں عوامی توقعات کے اوپر پورا ا±ترنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.