دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والی ایک اور پاکستانی طالبہ حوریہ
پاکستانی طالبہ حوریہ نے بین الاقوامی سطح پر دستاویزی فلم کے مقابلے میں پہلا نمبر حاصل کرلیا
حیدرآباد (مسائل نیوز/ بیورو رپورٹ) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی حوریہ امیری کی مختصر دستاویزی فلم بین الاقوامی ادارے کی جانب سے گلوبل اسٹوری ٹیلنگ کمپیٹیشن 2021 میں ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئی،بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، انڈونیشا، ایران اور سربیا سمیت یورپ کے 37 ممالک کے 400 افراد نے حصہ لیا،
جس میں پاکستانی طالبہ حوریہ نے بین الاقوامی سطح پر دستاویزی فلم کے مقابلے میں پہلا نمبر حاصل کر کے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا،
حوریہ امیری نے اپنی مختصر دستاویزی فلم میں حیدرآباد سمیت پاکستان میں آلودہ پانی کی فراہمی، صحت و صفائی کے فقدان، کچرے اور اس سے پھیلنے والی بیماریوں کی نشاندہی کی تھی،حوریہ امیری کی دستاویزی فلم سمیت دیگر دستاویزی فلموں کی تصاویر ورچوئل آرٹ گیلری میں رکھی گئی ہیں،
حوریہ امیری کا کہنا تھا کہ انہیں اس دستاویزی فلم پر ایوارڈ کے ساتھ ساتھ پچیس سو ڈالر اور اسکالر شپ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
حوریہ نے پاکستان کے مسائل کو دنیا بھر میں اجاگر کرکے اپنا حصہ ڈال دیا مگر ان مسائل پر حکومت کب ایکشن لے گی جسکا شہریوں کو انتظار ہے.