Ultimate magazine theme for WordPress.

حکومت پاکستان کے کامیاب پاکستان پروگرام نے کام شروع کردیا ؟ اس منصوبے سے کون کون مستفید ہو سکتا ہے ؟ اہم خبر

0 672

لاہور(مسائل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان شروع ہو چکا ہے،چار ملین گھرانے مستفید ہوں گے،نچلے طبقے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں،اب نچلے طبقے کے لیے ایک پیکج لا چکے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے)ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی میں عشایئے سے خطاب کرتے ہوئےوزیر خزانہ شوکت ترین نےکہاکہ مجھے لگ رہا ہے میں وہیں پر آ گیا ہوں جہاں سے میں نے اپنا بزنس شروع کیا تھا،بہت سارے ہمارے دوست اس دنیا سے کوچ کر چکے ہیں ، خوشی ہے کہ ایلومینائی ایسوسی ایشن بنائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے بائیس سال سٹی بینک میں گزارے ،میرے اندر ملک کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ تھا،وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر میں نے یہ عہدہ قبول کیا ،عمران خان سے میرا چھتیس سال سے تعلق ہے اور وہ ایک ایماندار آدمی ہیں،مجھے رینٹل پاور کو بند کروانے پر ٹیکنیکل ایشو پر انوسٹی گیشن کا 9 سال سامنا کرنا پڑا،

پاکستان کو روز آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ،پاکستان کی اکانومی ساتھ ایشیا سے بھی بہتر تھی ۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نےکہاکہ 1979ء افغانستان کی جنگ ہماری نہیں تھی ،اس ملک کی 1973ء کے بعد کوئی پلاننگ ہوئی نہیں،ایکسپورٹ نہیں ہو گی تو ڈالر کہاں سے آئیں گے؟ہم نچلے طبقے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں،اب نچلے طبقے کے لیے ایک پیکج لا چکے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔موجودہ آئی بی اے لاہور کی ڈائریکٹر بہت ڈائنمکس ہیں،آئی بی اے انڈسٹرٹریز کے ساتھ کولیبریشن کرئے اور ریسرچ پر کام کرے،میں یہ یقین دلاتا ہوں حکومت آپکی پوری طرح مدد کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.