Ultimate magazine theme for WordPress.

13 سالہ لڑکی پرمالک مکان کاوحشیانہ تشدد زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا

1 457

پتوکی (مسائل نیوز)پتوکی کی رہائشی 13 سالہ کرن شہزادی کو تھانہ ہنجروال کے علاقہ میں مالک مکان نے تشدد ،زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا، لڑکی کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا پولیس کے مطابق بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا نوٹس واقع کی سی سی پی او لاھور سے رپورٹ طلب کر لی تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ ڈھولن چک نمبر 7 کے رہائشی غلام نبی کی دو بیٹیاں غربت سے تنگ پتوکی سے لاہور تھانہ ہنجروال

- Advertisement -

کے علاقہ میں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی ہیں 13 سالہ کرن شہزادی بطور گھریلو ملازمہ شگفتہ بی بی کے گھر میں عرصہ تین سالوں سے کام کاج کر رہی تھی وارثان کے مطابق بچی کو زیادتی اور تشدد کے بعد پنکھے کے ساتھ لٹکا کر قتل کیا گیا کم عمر بچی کی لاش پتوکی آبائی علاقہ ڈھولن چک7 پہنچتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا بچی کے ورثاء نے مزید بتایا کہ ہماری بچی پر بہیمانہ تشدد کے گردن اور بازو پر واضح نشانات موجود ہیں اور ہمیں ایک لاکھ روپے کی لالچ دے کر خاموش رہنے کا کہا گیا ہے ہنجر وال کے رہائشی گھریلو مالکان کا کہنا ہے کہ بچی سے کوئی زیادتی نہیں کی اور نہ ہی بچی پر تشدد کیا گیا بچی سیڑھیوں سے گر کر جاںبحق ہوئی ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پتوکی پولیس ایس ایچ او عبد المجید اور متعلقہ تھانہ ہنجروال پولیس نے کرائم سین ٹیم کو طلب کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ذرائع کے مطابق بچی کے وارثان پر صلح صفائی کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے لاہور کی فیملی پارٹی سٹرونگ ہے جن کے ججز اور سیاست دانوں سے تعلق ہیں ۔

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد اور تذلیل کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔متاثرہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.