خسارے کاشکاربھارت کی قومی ائیرلائن کمپنی کوفروخت کردیاگیا
ئی دہلی(مسائل نیوز)بھارتی بزنس ٹائیکون رتن ٹاٹانے بھارت کی قومی ائیرلائن ائیر انڈیاکو 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز میں حکومت سے خرید لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اپنی قومی ائیرلائن ائیر انڈیا بھارتی بزنس گروپ ٹاٹا کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز (4 کھرب 9 ارب پاکستانی روپے سے زائد)میں فروخت کر دی۔بھارتی پرائیویٹائزیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ٹوہن کانٹا پانڈے کا کہنا تھا کہ ائیرلائن کی فروخت کا عمل رواں سال دسمبر کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 9.5 ارب ڈالرز کے خسارے کی وجہ سے بھارتی حکومت برسوں سے ائیر
لائن کو بیچنے کی کوشش کر رہی تھی۔واضح رہے کہ 1953 میں بھارتی حکومت کے کنٹرول سے قبل ٹاٹا گروپ نے ہی 1932 میں ائیر انڈیا کی بنیاد رکھی تھی۔اس کے علاوہ ٹاٹا گروپ پہلے ہی بھارت میں 2 ائیرلائنز چلا رہا ہے جس میں وستارا اور ائیر ایشیا انڈیا شامل ہیں۔ائیرانڈیا کو خریدنے کے بعد ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا نے ویلکم بیک ائیر انڈیا کا ٹوئٹ کیا۔