Ultimate magazine theme for WordPress.

ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ

2 219

اسلام آباد (مسائل نیوز) ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا آٹا زندہ مرغی آلو گھی مہنگے ہو گئے۔

- Advertisement -

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 12.94 فیصد تک پہنچ گئی ،ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 262 روپے 35 پیسے تک پہنچ گئی ،ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا ،ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 152 روپے 28 پیسے بڑھ گئی ،آلو 2 روپے 95 پیسے فی کلو اور لہسن 9 روپے 9 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگا آٹے کا 20 کلو تھیلا کی قیمت میں 23 روپے سے زائد کا اضافہ ،اڑھائی کلو برانڈڈ گھی 3 روپے 29 پیسے مہنگا ہوگیا چینی کی فی کلو قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ ہوا،پیٹرول، ڈیزل، ٹماٹر، مٹن، تازہ دودھ، چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ایک ہفتے میں انڈے، کیلے، پیاز، دالیں اور مصالحہ جات سستے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے 21 اشیائ کی قیمتوں میں استحکام رہا

Leave A Reply

Your email address will not be published.