MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی اسمبلی کی تحلیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

0 141

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قومی اسمبلی کی تحلیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

16 ماہ تک قومی اسمبلی پر راج کرنے کے بعد اب اتحادیوں کا راج ختم ہوگیا۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

عمران خان کے خلاف فیصلہ کرنے والے جج کی کی خاتون کیساتھ زیادی کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لیے بھیجی گئی سمری پر رات گئے دستخط کر دیے تھے، جس کے بعد قومی اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہوگئی تھی۔

 

ماں نے بچے کو ہسپتال کے باہر چوک میں ہی جنم دے دے

- Advertisement -

صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کی تحلیل آئین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت کی گئی تھی۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری دستخط کے بعد صدر عارف علوی کو ارسال کی تھی۔

 

قانون کے مطابق اگر وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لیے بھیجی گئی سمری پر صدر کی جانب سے دستخط نہ کیے جائیں تو اسمبلی از خود 48 گھنٹوں میں تحلیل ہو جاتی ہے۔ تاہم اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور نے آج قومی اسمبلی کی تحلیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے خوشخبری

آئین کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز کے اندرعام انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے، مگر حکمران اتحاد کی جانب سے جاتے جاتے یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ 2023 شاید الیکشن کا سال نہ ہو۔

 

حکومت نے جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو بڑا فائدہ پہنچادیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.