Masael Quetta

پائیدار امن کے لیے مل بیٹھنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے،فرخ حبیب

0 321

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پائیدار امن کے لیے مل بیٹھنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے،فرخ حبیب

- Advertisement -

اسلام آباد(مسائل نیوز ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لاہور ، بلوچستان اور بہاولپور میں ڈرون شجر کاری ہوگی ،وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں،پائیدار امن کے لیے مل بیٹھنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آئی پی سی سی رپورٹ پر آئندہ 10 سال میں درجہ حرارت شدید بڑھنے کی ریڈ وارننگ جاری کردی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان شجر کاری مہم کی خود قیادت کررہے ہیں، لاہوراربن میوا کی اور بلوچستان لسبیلہ(میانی) مینگروز اور لال سوہانرابہاولپور میں ڈرون شجرکاری ہوگی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عالمی ادارے بھی وزراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے معترف ہیں،بلین ٹری منصوبہ کو اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج میں پذیرائی حاصل ہوئی۔فرخ حبیب نے کہاکہ پائیدار امن کے لیے مل بیٹھنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ پائیدار امن کا حل تلاش کرنے کی بجائے افغان حکام مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ غفلت ہے یا جان بوجھ کر افغان عوام کے فرائض سے روگردانی ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ مینگرووز ساحل کے قدرتی نگہبان ہیں جو سائیکلون اور سمندر کی سطح میں اضافے سے حفاظت سمیت متعدد فوائد فراہم کرتے ہیں،مینگروز میں بہترین کاربن سنک بھی ہیں جو عام جنگلات کے کاربن کو 4 گنا ذخیرہ کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس میں مینگروز کی پیدوار کی شرح سب سے زیادہ ہے ، پچھلے 10 سالوں میں مینگرووز کی پیدوار میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے، بلوچستان مینگروو میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب 12000 ایکڑ اضافی مینگرووز اگائے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ان مینگرووز میں ذخیرہ کیا گیا بلیو کاربن بھی کافی ہے اور اس کی قیمت 2.5 بلین روپے ہے جسے بلیو بانڈ کے ذریعے سرمایہ بنایا جا سکتا ہے، پاکستان اس پر کام کر رہا ہے، مینگرووز کا تحفظ اور توسیع مقامی برادریوں اور مقامی لوگوں کو گرین روزگار فراہم کر رہی ہے جو ان ساحلی علاقوں میں رہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقامی لوگوں کا عالمی دن بھی ہے، وزیراعظم کی میانی میں موجودگی ان کوششوں کا اعتراف ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.