MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان “لک افریقہ ” پالیسی کے تحت نائیجر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے: ڈاکٹر عارف علوی

1 427

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان “لک افریقہ ” پالیسی کے تحت نائیجر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے: ڈاکٹر عارف علوی

- Advertisement -

اسلام آباد(مسائل نیوز ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نائیجر کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سینی عمارو کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان “لک افریقہ ” پالیسی کے تحت نائیجر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور نائیجر کے مابین دوطرفہ معاشی و تجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اس سال نائیجر کے 100 طلبا کو پاکستان میں تعلیم کیلئے اسکالر شپ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نائیجر کے مابین پارلیمانی تعاون کی یادداشت سے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، دونوں ممالک کے مابین تجارت اور کاروبار کے فروغ کیلئے ترجیحی تجارتی معاہدے کی ضرورت ہے۔نائیجر کی قومی اسمبلی کے سپیکر سینی عمارو نے کہا کہ نائیجر پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے، نائیجر کاروبار، معیشت ، تجارت اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے جبکہ زرعی پیداوار میں اضافے اور نہری نظام کی تعمیر کیلئے پاکستان کی معاونت کا خواہشمند ہے۔اسپیکر نائیجر قومی اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے 100 اسکالرشپس اور مہمان نوازی پر پاکستان کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے صدر مملکت کو نائیجر کے دورے کی بھی دعوت دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.