Ultimate magazine theme for WordPress.

تعلیمی معیار اور افرادی قوت کے استعداد کار کو بڑھانا ہوگا :گورنربلوچستان

0 628

تعلیمی معیار اور افرادی قوت کے استعداد کار کو بڑھانا ہوگا :گورنربلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک )گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہاہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے ہمیں تعلیمی معیار اور افرادی قوت کے استعداد کار بڑھانا ہوگا کیونکہ مقاصد کا درست تعین ہی اصل منزل کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر فاروق بازئی سے گورنر ہاو ¿س کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہمیں اپنی منزل تک پہنچنے اور ترقی کی منازل تیزی سے طے کرنے کیلئے مالی انتظامات اور انسانی وسائل کے موثر استعمال کے دوران سنجیدگی اور سمجھداری کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہوگا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بڑی خواہش ہے کہ بلوچستان میں تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز دن دگنی رات چگنی ترقی کریںانہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں ہے جب جدید تحقیق وتخلیق سے بھرپور استفادہ کرکے ہی ہم صوبے بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں صحتمند ماحول کو فروغ دینے اور درس وتدریس کے طریقہ کار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.