MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

کوئٹہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ بدستور جاری

کوئٹہ (مدثر محمود)شہر کے نواحی علاقہ رئیسانی روڈ اور گردنواح میں شدید گرمی میں سات سے آٹھ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ بدستور جاری۔ کاروباری سمیت گھریلو صارفین کو بھی شدید ترین مشکلات کا سامنا۔ نظام زندگی مفلوج ہوچکا۔ عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق رئیسانی روڈ کرانی فیڈر اور گردنواح کے کو صارفین سات سے آٹھ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار احتجاج اور درخواستوں کے باجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جارہا۔ جس کی وجہ سے کاروباری سمیت نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ چکا ہیں۔ رئیسانی روڈ کے رہائیشوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر جلد از قابو پایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.