Masael Quetta

امسال کپاس کی 95لاکھ سے ایک کروڑ بیلز کا ہدف ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

0 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

امسال کپاس کی 95لاکھ سے ایک کروڑ بیلز کا ہدف ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

- Advertisement -

لاہور( مسائل نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ جمشید اقبال چیمہ نے کہاہے کہ گزشتہ سال کپاس کی 57لاکھ بیلز کی پیداوار ہوئی جبکہ امسال ہم 95لاکھ سے ایک کرور بیلز کا ہدف ہے ،گزشتہ سال سندھ کی وجہ سے کپاس کی پیداوار کم رہی تھی ، سندھ میں46لاکھ بیلز کا ہدف تھا لیکن صرف18لاکھ بیلز حاصل ہو سکیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اس سال سندھ اور پنجاب دونوں کی کپاس کی فصل بہت بہتر ہے اور قوی امید ہے کہ ہم اپنے مقررہ ہدف کو بآسانی حاصل کر لیں گے۔ زرعی معیشت میں 1100ارب روپے منتقل ہوئے ہیںجس سے کسان کی آمدن میں تاریخی اضافہ ہوا۔ حکومت نے 4.5 ارب روپے اس مقصد کے لئے رکھے ہیں کہ کپاس کے نرخ اگر 5000 روپے فی من سے نیچے آنے لگیں تو ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان مداخلت کر کے خود خریداری کر لے،اس کے علاوہ کسان کو فی ایکڑ 3900 روپے کاٹن پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ حالیہ سیزن میں تمام بڑے ڈیمزاور جو نئے چھوٹے ڈیمز بنائے گئے تھے وہ بھر گئے ہیں اور ہم پانی کے ایک قطرے کا اپنی زراعت کے لئے بہترین طریقے سے استعمال کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان سب سے سستا ملک ہے ، ملک میں گھی اور چینی کے علاوہ پیٹرول ڈیزل اور کھانے پینے کی اشیا ء اور بجلی سستی ہے ،مہنگائی پر مزید قابو پانے کیلئے سبسڈی فراہم کی جارہی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.