MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

سعودی عرب ، جی ڈی پی میں2021 کی دوسری سہ ماہی میں 1.5فی صد اضافہ

سعودی عرب ، جی ڈی پی میں2021 کی دوسری سہ ماہی میں 1.5فی صد اضافہ

- Advertisement -

(مسائل نیوز ڈیسک )

سعودی عرب کی قومی معیشت کرونا وائرس کی وبا کے اثرات سے بتدریج نکل رہی ہے اور اس کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)میں 2021 کی دوسری سہ ماہی میں کووڈ19کی وبا کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ 1.5 فی صد کی مثبت شرح نموریکارڈ کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے اپنی ویب سائٹ پرقومی معیشت سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ان کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی)کی شرح نمومیں 2020 کی اسی مدت کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔اس مثبت شرح نمو کی وجہ اس عرصے میں غیرتیل معاشی سرگرمیوں میں 10.1 فی صد اضافہ ہے، اس کے علاوہ حکومت کی سرگرمیوں میں 0.7 فی صد اضافہ بھی ہوا ہے۔ان تخمینوں کے مطابق حقیقی جی ڈی پی میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2021 کی دوسری سہ ماہی میں 1.1 فی صد کی مثبت شرح نموریکارڈ کی گئی جبکہ اسی سہ ماہی میں غیرتیل سرگرمیوں کا حقیقی جی ڈی پی میں حصہ 1.3 فی صد ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ ایک مثبت شرح نمو ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.