امریکی فوجیوں کیلئے 15 ستمبر تک ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار
امریکی فوجیوں کیلئے 15 ستمبر تک ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار
- Advertisement -
واشنگٹن(مسائل نیوز ڈیسک)امریکی وزیر دفاع نے 15 ستمبر تک امریکی فوج کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست میساچوسٹس میں ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہوکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 ہوگئی۔مرنے والے افراد میں سے 73 فیصد کو دیگر بیماریاں بھی لاحق تھیں جبکہ اوسط عمر 82 برس سے زائد تھی۔ادھر کینیڈا نے ویکسین لگوانے والے امریکیوں کو ملک میں آنے کی اجازت دے دی۔