سائنو ویک ویکسین کی تیسری خوراک اینٹی باڈیز میں نمایاں اضافہ کرتی ہے، تحقیق
بیجنگ(مسائل نیوز ڈیسک )چینی کمپنی سائنو ویک کی کووڈ ویکسین کا بوسٹر ڈوز وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی تعداد میں نمایاں حد تک اضافہ کردیتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی جس کے لیے ایک نئی تحقیق کے ڈیٹا کا حوالہ دیا گیا۔اس تحقیق میں معمر افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک ک استعمال کے 8 ماہ بعد بوسٹر ڈوز دیا گیا، جس سے ان میں وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز میں نمایاں حد تک اضافہ ہوا۔کمپنی نے بتایا کہ تحقیق سے پالیسی سازوں کو بزرگ افراد کے لیے بوسٹر ڈوز کے وقت کی منصوبہ بندی اور حکمت عملیوں کو تشکیل دینے میں مدد مل سکے گی۔اس نئی تحقیق کے کلینکل ٹرائل کے پہلے مرحلے میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے 303 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔تحقیق کے مطابق معمر افراد میں سائنو ویک ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کرنے کے 6 ماہ بعد وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی سطح میں نمایاں کمی آئی۔