Masael Quetta

طالبان نے افغانستان کے مزیدتین صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا

3 276

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل (مسائل نیوز ڈیسک   )طالبان نے افغانستان کے مزید تین صوبائی دارالحکومتوں پرقبضہ کرلیا۔قبضے میں جانے والے شہروں میں قندوز، سرِپل اور صوبے تخار کا دارالحکومت طالقان شامل ہیں،جمعہ سے اب تک شمالی افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ شہروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، ادھر افغان حکان نے کہا ہے کہ طالبان سے قبضہ چھڑانے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور جلد کنٹرول واپس حاصل کر لیں گے،دوسری جانب افغانستان میں سابق امریکی سفیرریان سی کروکر نے کہاہے کہ اافغانستان میں طالبان کا مکمل قبضہ آسان نہیں بلکہ ملک میں طویل مدتی خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے،

- Advertisement -

میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے قبضے میں جانے والے شہروں میں قندوز، سرِپل اور صوبے تخار کا دارالحکومت طالقان شامل ہیں۔اس سے پہلے طالبان نے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان اور صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کیا گیا۔جمعہ سے اب تک شمالی افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ شہروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے،

شمالی افغانستان طویل عرصے سے طالبان مخالف گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے۔افغان حکام کا کہناتھا کہ طالبان سے قبضہ چھڑانے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور جلد کنٹرول واپس حاصل کر لیں گے جب کہ ہرات اورل شکر گاہ میں بھی شدید لڑائی جاری ہے،ادھر افغانستان میں سابق امریکی سفیرریان سی کروکر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کا مکمل قبضہ آسان نہیں بلکہ ملک میں طویل مدتی خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.