MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

میلینئم مال کوئٹہ کے عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے،قاسم سوری

کوئٹہ ( پ ر ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے میلینئم مال پلے لاینڈ کا افتتاح اور دعا کی اس موقع پر ایم ڈی میلینئم عمر اجمل، سردار خادم حسین وردگ،باری بڑ یچ، نذر بلوچ، داود پانیزئی، حاجی باچا و دیگر موجود تھے

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میلینئم مال کوئٹہ عوام کے لئے بہترین تحفہ ہے پلے لینڈ کے افتتاح شاپنگ کے ساتھ بچوں کی تفریح کے بہترین جگہ ھے مینیجنگ ڈائیرہکٹر عمر اجمل کی کوشیشوں سے میلینئم مال کویٹہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے

- Advertisement -

میلینئم مال کویٹہ میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن اور پی ٹی آئی کا منشور تھا کہ میرٹ، انصاف ،کرپشن اور مورٹی سیاست کا خاتمہ اور وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کی آواز پر ایک کارکن کو گورنر بنا کر ایک مثال قائم کی اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی بعد ازاں ایم ڈی میلینئم عمر اجمل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو شیلڈ دیا اور میلینئم کے مختلف سیکشن دکھائے۔

محمد آصف ترین
ترجمان پی ٹی آئی
سینٹرل ریجن بلوچستان

Leave A Reply

Your email address will not be published.