MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران نیازی کے کہنے پر عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی بلوچستان

0 154

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے وفاقی حکومت کے خاتمے کا چارماہ پہلے پتہ ہونے کا اعتراف کرکے پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے،ملک میں عام انتخابات کرانے کافیصلہ اتحادی جماعتیں ملکر کریں گی، عمران نیازی کے کہنے پر ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی آنے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے آنے والے دنوں میں اہم شخصیات پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کریں گی۔ ثناء درانی اور انکی ساتھیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی، خواتین ونگ کی صدر غزالہ گولہ، پیپلز لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری ملک تنویر شاہوانی، ندیم خان آفریدی، گل حسن، ثناء درانی، فائزہ، عارفہ اور دیگر نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں ثناء درانی، عارفہ خان، فائزہ خان پوپلزئی، نورین خان، سائرہ بلوچ، ثریا، دعا بارکزئی اور دیگر کی بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھا کر جعلی طریقے سے حکومت حاصل کرنے والی پی ٹی آئی نے ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں نے ملکر آئینی طریقے سے عمران نیازی حکومت کا خاتمہ کیا جس کے بعد عمران نیازی نے اپنی حکومت کے خاتمے کو غیر ملکی سازش سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی۔ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا یہ اعتراف کہ انہیں عمران نیازی کی حکومت کے خاتمے کا 4ماہ پہلے پتہ چل چکا تھا یہ اعتراف پی ٹی آئی اورعمران نیازی کے بیانے میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.