اداکارہ ہونا کافی ہے، کسی دوسرے کی نقالی نہیں کرنا چاہتی، پرینیتی چوپڑا
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ ان کے لیے یہی کافی ہے وہ ایک اداکارہ ہیں، اور وہ کسی دوسرے کی نقالی نہیں کرنا چاہتیں، یا خود کو اس کی طرح بناکر پیش نہیں کرنا چاہتیں۔حالیہ دنوں میں پرینیتی چوپڑا نے فلم ثانیہ، دی گرل آن دی ٹرین اور سندیپ اور پنکی فرار کے لیے تین بالکل مختلف کردار ادا کیے اور کافی داد وصول کی، یہ فلمیں یکے بعد دیگرے ریلیز ہوئیں۔اگر کورونا وائرس کی دوسری لہر سر نہ اٹھاتی تو پرینیتی چوپڑا اپنی
اگلی فلم کی تیاری شروع کردیتیں۔ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کے ماضی کے تجربات نے انھیں بطور اداکارہ یہ سبق سکھایا ہے کہ زندگی کے اس مرحلے پر کوئی ایسا کام نہ کیا جائے جوکہ مکمل نہ ہو۔فلمی کردار ادا کرنے کی کوشش کرنے کے حوالے سیانکا کہنا تھا کہ میں بذات خود کردار بننے پر کام شروع کرتی ہوں، ماضی میں کبھی بھی نامکمل چیزوں پر کام نہیں کیا۔میں اسی وقت کام کرتی ہوں جب اس میں کوئی تعلق دیکھتی ہوں، انھوں نے کہا کہ آج بھی کوئی چھوٹا سا بھی کام ہو تو میں چاہتی ہوں کہ اس میں مکمل اپنی موجودگی پیش کروں۔
[…] نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھوچڈا کی منگنی کی تاریخ سامنے […]