Masael Quetta

بلوچستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، عمران گچکی

معاضی میں بھی باکسنگ کے باعث کئی میڈلز اور ریکارڈ ہمارے حصے میں آئے ہیں،سیکرٹری کھیل

1 444

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

34ویں نیشنل گمیز کا انعقاد روا سال کوئٹہ میں ہوگا جس کی شایاشان طریقے سے انعقاد کیلئے محکمہ کھیل کی جانب سے تیاریا جاری ہے

کوئٹہ(منور شاہوانی)34 ویں نیشنل گمیز کا انعقاد رواءسال کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس کی شایاشان طریقے سے انعقاد کیلئے محکمہ کھیل کی جانب سے تیاریوں جاری ہے،بلوچستان میں موجود کسی بھی کھلاڑی کی ٹیلنٹ کو زنگ لگنے نہیں دینگے،صوبے میں کھیلوں کی فروغ اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ مشیر کھیل عبدالخاق ہزارہ خود دلچسپی لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اسیکرٹری کھیل و امور نوجوانان میر عمران گچکی نے آل بلوچستان سپورٹس بورڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت میں کہی اس موقع پر سابق ڈی آئی جی بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر فقیر حسین ہزارہ و دیگر بھی موجود تھے،اس سے قبل صوبے کی دیگر علاقوں سے آنے والے کھلاڑیوں اور آفیشل سے مہمانان کا تعارف کرایا گیا، سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان نے کہا کہ بلوچستان حکومت رواءسال کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کی شایاشان طریقے سے انعقاد کیلئے پرعزم ہے،تیاریاں مکمل ہونے کہ بعد باقاعدہ طور پر نیشنل گیمز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،صوبے میں کھیلوں کی فروغ کیلئے شروع دن سے اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ ہمارے کھلاڑی مایوس نہ ہو،کروناوائرس کی باعث بلوچستان میں کھیلوں کی بہت سے ایونٹس ملتوی کرنے پڑے جس کا ہمیں افسوس ہے،

- Advertisement -

کھلاڑی ملک کا سفیر ہوتے ہیں جن کی باعث ہمارا پہچان ہوتا ہے، کسی بھی کھلاڑی کی ٹیلنٹ کو ضائع ہونے نہیں دینگے ان کی ٹیلنٹ کو پالش کرکے گرونڈز میں لائے گی، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے معاضی میں بھی باکسنگ کے باعث کئی میڈلز اور ریکارڈ ہمارے حصے میں آئے ہیں،گزرے اور موجودہ وقت میں ہم نے بہت سے چھمکتے ستارے کھیلتے دیکھے اور مستقبل کیلئے ینگ ٹیلنٹ بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں،آل بلوچستان سپورٹس بورڈ چیمپئن شپ میں صوبے کے دوسرے اضلاع سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی محکمہ کھیل کی جانب سے خوب حوصلہ افزائی کیا جائے گا، جبکہ ان کو کوئٹہ میں بہترین سہولیات بھی فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے یقین دہانی کرائے کہ ائندہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی اس طرح کی چیمپئن شپ منعقد کیا جائے گا،اس موقع پر سابق ڈی آئی جی بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدرفقیر حسین ہزارہ نے کہا کہ ہم ایک پلٹ فارم پر نہیں ہے جس کی باعث کھلاڑیوں کی ٹلنٹ کو زنگ لگ رہا ہے ہر کسی کا کوشش ہوتا ہے کہ دوسرے کی ٹانگ کو کس طرح کھینچا جائے، اس حالت کو دیکھ کر رونا آتا ہے کھلاڑی ضائع ہورہے ہیں ہم سب کو متحد ہوکر اس کھیل کو صوبے بھر میں فعال کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان محکمہ کھیل کا کھیلوں کی فروغ کیلئے اقدامات خوش آئندہ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.