اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ جاوید لطیف، الطاف حسین اور بی ایل اے کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں۔ اپنے بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جاوید لطیف کے
پاکستان نہ کھپے کے بیان کی مذمت خود شاہد خاقان عباسی نے کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جاویدلطیف اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں،انہوںنے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 5 شہریوں پر ریاست سے وفاداری کی لازمی شرط عائد کرتا ہے اس سے روگردانی کی اجازت نہیں۔