Masael Quetta

کوئٹہ، ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ، شہری مشکلات کاشکار

3 502

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٹریفک کی سست روی سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، عوامی حلقے

- Advertisement -

کوئٹہ( مسائل نیوز) ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق شہرکوئٹہ میں ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ہے۔ اس سے شہری شدید ذہنی اذیت اور کوفت کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ ٹریفک کے دباو کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ہونے کے باوجود ٹریفک روانی معمول پر نہ آسکی۔
کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی سست روی سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔کوئٹہ ، لیاقت بازار ، پرنس روڈ ، مسجد روڈ ، سپنی روڈ ، جناح روڈ اور ملحقہ سڑکوں ،انسکمب روڈ ، پشین اسٹاپ اور شہباز ٹاو¿ن سمنگلی میںبدترین ٹریفک جام رہتی ہے ، جبکہ ریڈزون سمیت شہر کی دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کا رش ہوتا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک جام ہونے کا یہ سنگین مسئلہ حل کیا جائے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.