MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو کیوں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا

3 378

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈاکٹروں نے کیوں مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کامشورہ دیا

اسلام آباد( مسائل نیوز/ بیورو رپورٹ ) پی ڈی ایم و جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کامشورہ دیا ہے اور کچھ دنوں کیلئے گھر سے باہر نکلنے اور سیاسی مصروفیات سے منع کیا ہے۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم و جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اپنی صحت کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابتدا میں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی، بخار کی علامت بھی تھی اور خون کے ٹیسٹ بھی کرائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم و جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی ، جس کے بعدمولانا فضل الرحمان نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ، مولانا فضل الرحمان کے خاندانی ذرائع نے بتایا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے جو منفی آیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.