Masael Quetta

تبدیلی لانے میں وقت درکار ہوتا ہے،وزیراعظم

6 446

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے ،وزیراعظم

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعظم عمرا ن خان نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مدینہ کی ریاست کی طرز پر قانون کی بالادستی، میرٹ اور انسانیت کی فلاح پر مبنی فلاحی ریاست کا تصور لے کر آ رہے ہیں،

- Advertisement -

جس نظام میں بدعنوانی، برائیاں اور رکاوٹیں آ جائیں جہاں رشوت کے بغیر کوئی کام نہ ہوتا ہو، ان برائیوں کو ختم کرنے اور اس نظام میں تبدیلی لانے میں وقت درکار ہوتا ہے، بالخصوص معاشرے کے کمزور طبقات کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز ہے،ملک میں تعمیرات کے شعبہ کی ترقی سے روزگار کے مواقع، غربت کا خاتمہ اور ملکی دولت میں اضافہ ہوگا۔

بڑے بڑے مافیاز کو پہلی مرتبہ قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں، سیاسی مافیاز مزاحمت کررہے ہیں اور یہ پاکستان کا اصل میں اہم مرحلہ ہے ، ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے نظام کو خراب ہوتے دیکھا ہے اور یہ نظام بن گیا کہ رشوت دو تو کام ہوگا اور جب اسے تبدیل کرتے ہیں تو اس کے لیے بڑا وژن، عزم و ہمت اور ارادہ چاہیے ہوتا ہے لیکن ہوجاتا ہے،پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.