عمران خان کے فحاشی سے متعلق بیان پر ایک اور اداکارہ ناراض
فحاشی سے متعلق بیان واپس لیں ورنہ آپ میرے وزیراعظم نہیں، آمنہ الیاس
آپ نے کہا ارطغرل دیکھو پورے پاکستان نے دیکھا ، پاکستانی اداکارہ و ماڈل
کراچی( مسائل نیوز) اتوار کے روز ٹیلی فون پرعوام سے براہ راست وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کے دوران ملک میں زیادتی بڑھتے واقعات کے بارے میں کہا تھا ”جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔“
وزیراعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک جنگ چھڑگئی تھی۔جس سے کئی معروف خواتین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے عمران خان کے اس بیان کی مذمت کی اور بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
ایک ویڈیو پیغام میںاداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فحاشی سے متعلق اپنا بیان واپس لیں ورنہ آج کے بعد وہ انہیں اپنا وزیراعظم نہیں مانیں گی۔ جتنا فوکس آپ نے ولگیریٹی (فحاشی) پر کیا ہے اگر اس کا 50 فیصد بھی آپ قانون پر کریں گے تو یقیناً فرق پڑے گا۔