Masael Quetta

مصر: دوران پرواز طیارے میں بچے کی پیدائش

0 458

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

افریقی ملک چاڈ کی خاتون مسافر نے بچے کو جنم دیا

- Advertisement -

مصر ( مسائل نیوز) مصر میں دوران پرواز طیارے میں خاتون مسافر نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیدیا۔ حاملہ خاتون مسافر نے طیارے میں ہی بچے کو جنم دیا جس کے بعد طیارہ دوبارہ اپنی منزل قاہرہ کے لیے روانہ ہوگیا۔ مصر کی فضائی کمپنی نے طیارے میں جنم لینے والے بچے کے لیے تحائف اور مراعات کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصر میں افریقی ملک چاڈ سے تعلق رکھنے والی حاملہ مسافر کو اپنے ملک سے قاہرہ آنے والی ایجیپٹ ایئر کی پرواز کے دوران زچگی کی تکلیف شروع ہوگئی اور خاتون نے مدد کے لئے عملے کو پکارا اور اس دوران خاتون کی طبیعت بگڑ گئی جس پر پائلٹ نے طیارے کا روٹ تبدیل کرتے ہوئے مصر کے اسوان ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کردی اور ایئرپورٹ سے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔ جہاز کے عملے نے زچگی کے عمل میں ڈاکٹر کی مدد کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.